دنیاہفتہ کی اہم خبریں
نائیجر میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 49 افراد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افریقی ملک نائیجر میں ایک گاؤں پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق افریقی ملک نائیجر میں ایک گاؤں پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 100 کے قریب مسلح افراد جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، رات کے 3 بجے ٹکومو بانگو گاؤں پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت دفاع کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی جب کہ حملہ آوروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔