مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غاصب اسرائیلی وزیراعظم آج سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچیں گے

شیعہ نیوز؛ غاصب اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو ایک ماہ کی تاخیر سے متحدہ عرب امارات کے پہلے باضابطہ دورے پر آج ابو ظہبی پہنچیں گے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو ایک ماہ کی تاخیر سے متحدہ عرب امارات کے پہلے باضابطہ دورے پر آج ابو ظہبی پہنچیں گے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورے پر ابوظبی پہنچ رہے ہیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم کو گزشتہ ماہ ابوظہبی آنا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث دورہ ملتوی کردیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امارات کے دورے پر معاہدہ ابراہیم پر عمل درآمد سے متعلق اماراتی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے جب کہ اسرائیل میں اماراتی سفارت خانے کے قیام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ اگست 2020 میں ہوا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفری تعلقات بحال ہوگئے تھے جب کہ سفارت خانہ بھی کھولنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطین اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت اور غداری کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button