اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں، شیخ نعیم قاسم
شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان پر حملے کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ لبنان کی اسلامی استقامت صیہونیوں کے ہر اقدام کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں اسلامی استقامت کے جوان حسین حلاوی کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ اسرائیلی حکام لبنان کے خلاف وسیع پیمانے پر زمینی کارروائی کا خواب نہ دیکھیں کیونکہ حزب اللہ، غاصبوں کے خلاف ، استقامت اور غزہ و لبنان کے عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کے رفح پر حملے، غزہ میں مکانات پر بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ، صیہونی بخوبی جانتے ہيں کہ حزب اللہ، جنگ کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور اگر وہ اپنی پانچ فیصد جہادی یا فوجی صلاحیتیں صرف بھی کرچکی ہوگی پھر بھی باقیماندہ توانائیاں محفوظ رکھے گی اور اسے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا دائرہ بڑھنے پر استعمال کرے گی اور ایسا مقابلہ کرے گی جو صیہونی جارحین سوچ بھی نہیں سکتے۔