مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کا فضائی حملہ، سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ کے گھر پر حملہ ۱۵ عزیز شہید

شیعہ نیوزـغزہ پر جاری اسرائیل کےوحشیانہ بمباری اور بےگناہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے بعد اب سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کے حوالے سےافسوسناک خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تازہ فضائی حملے میں مقاومتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملےمیں اسماعیل ہنیہ کے 14 قریبی عزیزوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے کےنتیجے میں اسماعیل ہنیہ الحمد اللہ محفوظ رہے تاہم ان کے 14 قریبی رشتے دار اس حملے میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہداء میں اسماعیل ہنیہ بیٹے ، بھائی اور پوتے شامل ہیں۔ کل شہداء کی تعداد 14 بتائی جارہی ہے۔ اس واقعے کی مذید تفصیلات کچھ دیر میں سامنے آنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button