مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کا شام پر حملہ شامی ایئر ڈفنس سسٹم نے ناکام بنادیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے میزائلوں کا شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مقابلہ کیا۔

صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے شام کی بندرگاہ لاذقیہ پر حملہ کیاگیا۔ اس حملے میں کئی کنٹینروں میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

صیہونی فوج شام میں سرگرم دہشتگرد ٹولوں کی حمایت و مدد کے تناظر میں شامی فوج کی چھاؤنیوں اور بنیادی تنصیبات کو آئے دن نشانہ بناتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام کا بحران 2011 میں شروع ہوا جس کا مقصد خطے کے حالات کو صیہونی حکومت کے مفاد میں بدلنا تھا لیکن شامی فوج ایران اور روس کی حمایت سے دہشتگرد گروہ داعش کی کمر توڑنے میں کامیاب رہی۔

اس وقت باقی بچے دہشتگرد بھی شکست کے قریب ہیں جس سے اسرائیل کو سخت تشویش لاحق ہے، کیونکہ وہ جنگ و خونریزی میں اپنے ناجائز وجود کی بقا دیکھتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button