دنیا

اسرائیل کی بزدلانہ کارروائیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث ہیں، گامبیا

شیعہ نیوز: جدہ میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ یہ اجلاس صیہونی رژیم کے ہاتھوں شہید اسماعیل ھنیہ پر حملے اور ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر تہران کی درخواست پر منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں گامبیا کے وزیر خارجہ "مامادو تانگارا” نے کہا کہ صیہونی رژیم غیر قانونی طور پر فلسطین میں موجود ہے اور تمام مشکلات کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رژیم امن عمل کو کمزور کرتی ہے۔ اسرائیل کی پالیسیوں اور اقدامات نے ایران کی سلامتی و خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیل کی ان کارروائیوں سے بے اعتنائی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بزدلانہ کارروائیوں کی وجہ سے خطے میں اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کی جانب اشارہ کیا۔ مامادو تانگارا نے کہا کہ غزہ کے بحران کے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی نتائج سامنے آئیں گے۔

گامبیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت تک تقریباََ 40 ہزار فلسطینی شہید اور 2 ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنیادی ضروریات زندگی کا ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔ انہیں متعدد امراض کا سامنا ہے۔ ہم اس صورت حال میں صرف تماشائی نہیں بن سکتے۔ غزہ میں انسانی صورت حال سنگین ہے۔ مامادو تانگارا نے کہا کہ شہید اسماعیل ھنیہ کا قتل فلسطین کے بحران کو حل نہیں کرے گا۔ انہوں نے بین الاقوامی نظام کی حفاظت کے لئے تمام ممالک کی خودمختاری کی رعایت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں گامبیا کے صدر اور OIC کے سربراہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شہید اسماعیل ھنیہ کے لواحقین، ملت فلسطین اور امن و استحکام کی حفاظت پر مامور افراد سے تعزیت کرتا ہوں۔ مامادو تانگارا نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل اور امن و استحکام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستقل و فوری جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر قیدیوں کا تبادلہ ہمارا اصلی ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی تقدیر کے فیصلے کا اختیار فلسطینیوں کو ہی دینا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button