امریکی حمایت کے بغیر اسرائیل کے جرائم انجام نہیں پاتے، کتائب حزب الله عراق
شیعہ نیوز: کتائب حزب اللہ نے بدھ کی صبح کہا کہ صیہونی دشمن نے غزہ کے جنگجوؤں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہونے کے بعد حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اور بزدلانہ جرم کا ارتکاب کیا۔
فارس نیوز کے مطابق عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب الله نے بدھ کی صبح صیہونی حکومت کے ہاتھوں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شہید صالح العاروری کے قتل کے ردعمل میں کہا کہ یہ جرائم واشنگٹن کی مدد اور حمایت انجام پاتے ہیں۔
کتائب حزب اللہ نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ صیہونی دشمن نے غزہ کے جنگجوؤں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہونے کے بعد، حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اور بزدلانہ جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، حزب اللہ کا انتباہ
المیادین ویب سائٹ کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے غزہ کے شہریوں پر کئی ٹن بم گرانے، لبنان میں شہری مقامات پر حملے جاری رکھنے اور شام و عراق میں خطرناک کشیدگی پیدا کرنے جیسے جرائم، ان جرائم سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت کی حمایت کے بغیر خطے میں صیہونیوں کیلئے اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ممکن نہیں تھا۔
منگل کی شام کو خبر رساں ذرائع نے بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں صالح العاروری کی شہادت کا اعلان کیا۔
لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ڈرون نے حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا، جس میں 3 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔