
مشرق وسطی
لبنان میں اسرائیل کا ڈرون حملہ، حزب اللہ کے 3 کمانڈر شہید
شیعہ نیوز: غاصب صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ کیا ہے، اس حملے میں حزب اللہ کے 3 کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں گاڑی کو سرحدی علاقے نقورہ میں نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے میں شہید افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے انصار اللہ یمن اور دیگر مزاحمتی گروہوں کی طرف صیہونی رجیم کیخلاف علم جہاد بلند کر رکھا ہے تاکہ اسرائیلی قابض افواج غزہ میں جارحیت بند کریں۔