مشرق وسطی

لبنان پر اسرائیل کی ڈرون جارحیت، ملا منہ توڑ جواب

شیعہ نیوز:لبنانی فوج کی طرف سے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنانے کے بارے میں متضاد رپورٹس کی اشاعت کے چند لمحوں بعد، ایک لبنانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ملک کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے اس رپورٹ کی تائید کر دی۔

لبنانی صحافیوں کی جانب سے اس خبر کے چند گھنٹے بعد کہ ملکی فوج نے صیہونی حکومت کے جارح ڈرون کو نشانہ بنایا، بیروت کے سرکاری ذرائع نے جمعہ کو "النھار” اخبار کے ساتھ گفتگو میں اس رپورٹ کی تائید کر دی۔

جمعے کے روز دوپہر کے وقت لبنان کے بعض صحافیوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر اطلاع دی تھی کہ لبنانی فوج نے صیہونی حکومت کے جارح ڈرون کے ذریعے ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کا مقابلہ کیا اور اس پر فائرنگ کی۔

چند گھنٹے بعد لبنان کے اخبار النہار نے ملک کے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے تائید کی کہ ملکی فوج نے صیہونی حکومت کے ڈرون کو نشانہ بنایا۔

ساتھ ہی اس لبنانی اخبار نے بتایا کہ اس رپورٹ کی اشاعت تک مقبوضہ علاقوں کے سرکاری ذرائع اور ذرائع ابلاغ نے اس کارروائی پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button