مشرق وسطی

اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی، عالمی عدالت انصاف جمعہ کو فیصلہ سنائے گی

شیعہ نیوز: عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف مقدمہ میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر جمعہ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ 17 ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ سنائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق عدالت کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی۔ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ 26 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سنایا جائے گا۔ جنوبی افریقا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عدالت اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button