مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کی فوجی شکست کا سلسلہ جاری ہے، حجۃ الاسلام کاظم صدیقی

شیعہ نیوز: تہران کے امام جمعہ حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے غزہ کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی فوجی شکست جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبے میں مسئلہ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی فوجی شکست کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی ارضی سالمیت پر کسی کے ساتھ کوئي مروت نہیں کرے گا، عبد اللہیان

آج خدا کے فضل و کرم سے امریکہ، اس کے اتحادیوں اور اسرائیلی حکومت کا اصلی چہرہ ماضی کے مقابلے میں سب پر عیاں ہو گیا ہے اور آج مغرب اقوام عالم کی نگاہ میں رسوا ہوا ہے۔

حجت الاسلام صدیقی نے کہا کہ آج مزاحمت فاتح میدان ہے۔ جو محاذ جنگ میں برتری رکھتا ہے وہی میدان کا فاتح ہوتا ہے۔

انہوں نے امریکہ کے خلاف یمن کے جرات مندانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج یمن نے اسرائیل اور امریکی حکومتوں کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button