دنیا

اسرائیل کی ہٹ دھرمی، عالمی عدالت انصاف کی سماعتوں میں شرکت سے انکار

شیعہ نیوز: فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لیے ہیگ ٹربیونل کی سماعتوں کا دوسرا دن ہے جب کہ تل ابیب نے ان سماعتوں کو "میڈیا سرکس” قرار دیتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف کے ٹربیونل کی دوسرے روز سماعت ہوگی جس میں 52 ممالک کے نمائندے مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے نتائج پر زبانی دلائل پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں امریکی بالادستی مکمل طور پر شکست سے دوچار ہوچکی ہے، عراقی تجزیہ کار

اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی قانونی ٹیم نے پیر کو ہیگ کورٹ کے اجلاس میں شرکت کی تاہم صیہونی حکومت نے اس اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے اسے میڈیا سرکس قرار دیا۔

آج ہیگ کی عدالت میں فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف سعودی عرب، الجزائر، جنوبی افریقہ، کینیڈا، ہالینڈ، بنگلہ دیش، چلی، برازیل، بیلجیم، بیلیز اور بولیویا کی زبانی درخواست کی سماعت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button