مشرق وسطی

دمشق پراسرائیلی میزائل حملہ ناکام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اسرائیلی حملے پر دمشق میں اینٹی ائیرڈیفنس سسٹم کو فوری طور پر فعال کیا گیا اور اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے تمام میزائل ہدف پر پہنچنے سے پہلے گرادیے گئے جس سے ائیرپورٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ اور دمشق میں بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے 2 افراد کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی افواج نے اتوار کی رات غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق میں شدید بمباری کی جب کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ بمباری غزہ کی پٹی سے ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد کی گئی جس کے بعد فضائی کارروائی میں پہلے جنوبی دمشق کو نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی پر بھی شدید بمباری کی اور متعدد بم برسائے۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ میں بھی آزاد ذرائع سے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی تصدیق کی گئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close