پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار ڈاک نہ پہنچنے کا مسئلہ سٹینڈنگ کمیٹی میں اُٹھا دیا، ممبر قومی اسمبلی حمید حسین

ڈیڑھ ماہ سے راستے بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں ڈاک نہیں پہنچ رہی، جہاں عوام کو اشیائے خورد ونوش اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہاں خط و کتابت اور ڈاک کا سلسلہ بھی بند ہو چکا ہے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے پارہ چنار میں ڈاک نہ پہنچنے کا مسئلہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کمیونیکیشن میں اٹھا دیا۔

انکا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ سے راستے بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں ڈاک نہیں پہنچ رہی، جہاں عوام کو اشیائے خورد ونوش اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہاں خط و کتابت اور ڈاک کا سلسلہ بھی بند ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات، دوطرفہ تعاون کو مزید پائیدار بنانے پر زور

ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاراچنار میں موبائل سروسز میں بھی خلل ہے، جس پر اسٹینڈنگ کمیٹی نے سنجیدگی کے ساتھ ایکشن لیتے ہوئے اس ایشو پر فوری عملی اقدامات کا حکم دیا تاکہ کمیونیکیشن کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے جو کہ کئی روز سے مشکلات کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button