پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ضروری ہے,سیدہ زہرا نقوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز سنگین ترین دور سے گزر رہا ھے ایک ماہ میں دہشتگردی کے تین واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک دشمن عناصر منظم انداز میں دہشتگردی کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا چاہ رہے ہیں انہوں نے کہا کسی بھی ملک کے عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ان واقعات کے خاتمے کے لیے دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ضروری ہے ملک پاکستان کو اس وقت بے شمار سنگین مسائل اور دشوار ترین حالات کا سامنا ہے ایسے میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات نہایت تشویشناک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت و بقا اور عوام کی حفاظت کے لیے ریاست کو سنجیدگی سے ان دہشتگردانہ واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھانا ہونگے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں پیش کرنا ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button