مشرق وسطی

آل سعودی کے شاہی نظام سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے

شیعہ نیوزاطلاعات کے مطابق بیرون ملک جلاوطنی کی زندگی گزارننے والے سعودی شاہی نظام کے سرگرم مخالفین کا کہنا ہے یہ نظام غیرقابل اصلاح ہے لہذا اس کو ساقط کر دینا چاہیے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی تمام تر مشکلات مذکورہ خاندان کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ بیان کے مطابق آل سعود نے پورے ملک میں قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

سعودی مخالفین نے زور دیا ہے کہ آل سعودی کے شاہی نظام سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے کیوں کہ اس نظام نے اپنی آئینی حیثیت کھو دی ہے۔

22 دانشوروں اور قانون دانوں کے دستخط سے جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بیرون ملک خصوصا صیہونی حکومت کی حمایت حاصل نہ تو ہماری قوم سرزمین حجاز پر نظام آل سعود سے بہتر آزاد سیاسی نظام کی بنیاد رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button