اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تفتان بلیم گیم، کورونا کا سارا الزام زائرین پر ڈالنا غلط ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تفتان کے اوپر بلیم گیم کھیلا گیا، سارا الزام تفتان پر ڈالنا غلط ہے،ہمیں احساس ہے کہ ایران پر عائد عالمی پابندیاں اس کیلئے کورونا وائرس کی روک تھام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بارہا دنیا بھر سے ایران پرعائد پابندیاں ہٹانے کا پرزورمطالبہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کا نقصان صرف ایران کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہوگا، دنیا یہ نا سمجھے کہ یہ وائرس صرف ایران میں ہوگا تو ایران میں ہی دفن ہوجائے گا ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ایران میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک، گلوز اور دیگر طبی سامان کی اشد ضرورت ہے، اگر ایران کو اس خطرناک مرض سے مقابلے کیلئے وسائل میسر نا آئے تو پوری دنیا خطرے میں پڑجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button