اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شبیر میثمی سے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے ایک نمائندہ وفد نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

وفد نے گلگت بلتستان عبوری صوبے، اسمبلی میں قانون سازی اور گلگت بلتستان کے سیاسی و عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مسائل کے حل کے لیے جی بی دورے کی دعوت بھی دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں مرکزی صدرجے ایس او کی وفد کے ہمراہ علامہ ساجد نقوی سے ملاقات

ملاقات میں حکمرانوں کی جانب سے جی بی کو عبوری صوبہ بنائے جانے کے فیصلے کے تمام جزیات کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تجاویز بھی مرتب کی گئیں۔

وفد میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد، جی بی قانون ساز اسمبلی کے ممبر محمد ایوب وزیری، مرکزی نائب صدر علامہ اکبر حسین زاہدی اور صدر چمبر آف کامرس عباس علی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button