پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
مرکزی صدرجے ایس او کی وفد کے ہمراہ علامہ ساجد نقوی سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید راشد حسین نقوی کی وفد کے ہمراہ ملاقات، اہم تنظیمی امور، ملکی صورتحال پر رہنمائی لی ۔
ملاقات میں علامہ ساجد علی نقوی کو جے ایس او پاکستان کی ماہانہ مرکزی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور حالیہ تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں کرم، سیاسی و مذہبی تنظیموں نےمتنازعہ یکساں قومی نصاب کو مسترد کردیا
وفد میں سابق مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید ذیشان حیدر شمسی، نامزد مرکزی اطلاعات سیکرٹری جے ایس او پاکستان عمران علی حیدری، سابق مرکزی مالیات سیکرٹری جے ایس او پاکستان یاسر علی صدیقی اور ڈویژن صدر جے ایس او پاکستان پشاور ڈویژن علی رضا میر شامل تھے۔