پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ کر اسلامی تحریک پاکستان ایک بار پھر گلگت بلتستان حکومت میں شامل

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے جی بی حکومت میں شمولیت کے معاملے پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی کی روشنی میں اہم بات چیت ہوئی۔

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ کر اسلامی تحریک پاکستان ایک بار پھر گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہوگئی ہے ۔ فیصلہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ایماء پر علامہ شبیر میثمی کی گلگت میں موجودگی کے دوران کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اعلی سطح وفد کے ہمراہ وزیر اعلی گلگت بلتستان محترم جناب حاجی گلبر خان سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے جی بی حکومت میں شمولیت کے معاملے پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی کی روشنی میں اہم بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواسہ رسول امام حسین ؑ کے قاتل یزید پلید کے وکیل ملاعبدالخالق بھٹی کے خلاف مقدمہ درج

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے عوامی نکات اور اہم مسائل کے حل کی روشنی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

سب سے پہلے زمینوں کے معاوضے کے چیک بھی حقداروں کو تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ، گلگت بلتستان رابطہ کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام علامہ شیخ مرزا علی ممبر جی بی اسمبلی جناب ایوب وزیری و دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button