
جعفریہ الائنس ضلع ملیر نے عزاداری سیل قائم کردیا
شیعہ نیوز:جعفریہ الائنس پاکستان نے کراچی کی سطح پر ضلعی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ضلع ملیر کے کوآرڈینیٹرز اور کمیٹی کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلے میں ایک اجلاس مرکزی مسجد جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد کیا گیا جس میں جعفریہ الائنس کے جنرل سیکرٹری جناب شبر رضا نے ضلع ملیر کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن کمیٹی کا اعلان کیا اور جناب ثمر عباس زیدی اور اختیار امام رضوی کو ضلع ملیر کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا عزاداری اور عزاداروں کی خدمت کرنا ہمارا عزم ہے اس سلسلے میں ایام عزا سے قبل کراچی میں ضلعی سطح پر جعفریہ الائنس کوآرڈینشن کمیٹیز کو تشکیل دیکر عزاداری کے فروغ اور اسکے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔
اجلاس میں ضلع ملیر کے جلوس پرمنٹ ہولڈرز ، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز ، بانیاں مجالس ، مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر جعفریہ الائنس کی مرکزی کابینہ اور عاملہ کمیٹی کے اراکین بشمول مولانا حسین مسعودی، ثروت رضوی، اکبر موسوی، شمس الحسن شمسی، ڈاکٹر علی عباس ، شہزاد رضوی، سبط رضا، برادر ضیاء اور غیور عباس سمیت ایم ڈبیلوایم کراچی کی نائِب صدر مولانا نشان حیدر ساجدی ،iso کراچی کے جنرل سیکرٹری برادر سروش اور دیگر علماء و ذاکرین نے شرکت کی۔