پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جعفریہ الائنس پاکستان کی سلور جوبلی کے موقع پر علماءوذاکرین کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں تحریک حسینی پاراچنار کے رہنما علامہ تجمل حسینی اور انجمن امامیہ گلگت کے جنرل سیکریٹری علامہ شیخ کرامت حسین نے اس آڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

شیعہ نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت سلور جوبلی سال کی مناسبت سے علما و ذاکرین کانفرنس سے علما کرام خطباء و ذاکرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منبر اور محراب معاشرے اور نئی نسل کی مثبت سمت میں رہنمائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

شیخ رحمت علی ہال محفل شاہ خراسان سولجربازار کراچی میں علما و ذاکرین کانفرنس سے صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ باقر حسین زیدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے سربرہ علامہ محمد حسین رئیسی، مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے رہنما علامہ شیخ اسحاق قرائتی ، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین، مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ جوادحیدر زیدی، مرکزی تنظیم عزا کے سبط رضا سمیت علامہ باقرعباس زیدی، علامہ رضا داؤدانی، علامہ مختار امامی، علامہ بدرالحسنین عابدی، علامہ جعفر سبحانی علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری نے شرکت کی۔

کانفرنس میں تحریک حسینی پاراچنار کے رہنما علامہ تجمل حسینی اور انجمن امامیہ گلگت کے جنرل سیکریٹری علامہ شیخ کرامت حسین  نے اس آڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر حسن میثمی کی جامعہ امام صادق ؑ کوئٹہ میں علامہ محمد جمعہ اسدی سے ملاقات

کانفرنس میں سید شبر رضا، غیور عباس، میر تقی ظفر، عون علی، ایڈووکیٹ ثمر عباس، نوید قمر، شارق اقبال، علی علوانی، یاور عباس سمیت اندرون سندھ کے جعفریہ الائنس کے کوآرڈینیٹرز بھی شریک تھے۔

کانفرنس کے اعلامیہ میں معاشرے کی ترقی میں علما و ذاکرین کے کردار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہیں ان کی الہیٰ خطوط پر تربیت علما و ذاکرین کی ذمہ داری ہے، ملک و قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک رہنما امت کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا نہ کریں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ قرآن و اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں ہی ملک و قوم کا ارتقا ممکن ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نوجوان نسل کو صحیح اسلامی تاریخ سے روشناس کرایا جائے، تحریفات سے اجتناب کرتے ہوئے منبر و محراب سے اصلاحی تقاریر کی جائیں۔

علما و ذاکرین نے امت کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت بحران کا شکار ہے، ہمیں قوم کو متحد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے الائنس کے پچیس سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی سال قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ الائنس کے اس گلدستے میں مزید مہکتے پھولوں کا اضافہ کیا جائے گا اور نئے اراکین کو ممبر شب دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button