اہم پاکستانی خبریں

ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، جہانگیر حسین جعفری

شیعہ نیوز: این اے 235 کراچی ایسٹ سے پاکستان کنزرویٹیو پارٹی کے نامزد امیدوار مولانا جہانگیر حسین جعفری نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اپنے حلقہ انتخاب احسن آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ملک ہیں اور بھائیوں کے درمیان اختلاف ہو ہی جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رنجشیں پیدا کرنیوالے اسلام کے دشمن ہیں اور وہ ہماری خیر خواہ نہیں لہٰذا ہمیں دوست اور دشمن کی شناخت کرنا ہوگی اور ہوش اور عقلمندی سے کام لیتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک دوسرے کا احترام اور حرمت کا بھی خیال رکھنا ہوگ، اس کے ساتھ ساتھ حلقے کے مسائل پر توجہ دی جائے گی، خصوصاً تعمیر و ترقی کے مواقع یکساں فراہم کرنا ہونگے اور بانی پاکستان قائد اعطم محمد علی جناح کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے ہمدردی کا اظہار کرنے والے شرپسند اور ان کے پیچھے کار فرما عناصر سے برأت کا اعلان کرتے ہیں اور محب وطن دوستوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے دشمنوں سے ہوشیار رہیں، ہماری ہمدردیاں وطن عزیز پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button