اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ کی جامع مسجد قاسم تکفیری دہشتگردوں کے نشانے پر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ ایک بار پھر تکفیری دہشتگردوں کے نشانے پرآگیا۔ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد و مدرسہ میں نصب کیا گیا بم پھٹنے سے امام مسجد سمیت 5 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی وزیر آباد کی جامع مسجد قاسم میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکا ہوا ہے جس میں امام سمیت 5 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے بتایا کہ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے امام مسجد کے منبر کے نیچے بم نصب کیا گیا تھا، جوکہ نماز جمعہ کے دوران پھٹنے سے 5نمازی شھید ہوگئے جبکہ درجن سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں۔بم دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد قاسم میں 200 سے زائد نمازی موجود تھے۔دوسری جانب اسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث شھداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ملک کی مذہبی و سیاسی شخصیات نے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کوئٹہ کی جامع مسجد قاسم میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شھداء کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button