اہم پاکستانی خبریں

ایرانی صدر اور رفقاء کی شہادت، لاہور ایرانی قونصل خانے میں تعزیت کا سلسلہ جاری

شیعہ نیوز: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر لاہور میں ایرانی قونصل خانے میں تعزیت کا سلسلہ جاری رہا۔ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دیگر مذاہب کے رہنماوں نے ایرانی قونصل خانے میں قائم مقام ایرانی قونصل جنرل آغا علی اصغر مغاری سے ملاقات کی اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ وفد میں علامہ سید حسن رضا ہمدانی، مولانامحمدعاصم مخدوم، مادڑیٹر ڈاکٹر مجید ایبل، سردار بشن سنگھ، بھگت لال کھوکھر، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ امجدعلی جعفری، سید محمود غزنوی، علامہ قاری خالد محمود، سہیل احمد رضا، خرم نقوی، سید امتیاز کاظمی، علامہ باقر گھلو، مفتی شبیر انجم، سید وقار الحسنین نقوی سمیت دیگر موجود تھے۔

وفد کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی عالم اسلام کے لیڈر تھے، جبکہ ابراہیم رئیسی کی پالیسیاں اور ویژن عالم اسلام کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں، تاہم اس وقت امت مسلمہ مایوس ہے۔ اس موقع پر قائم مقام ایرانی قونصل جنرل آغا علی اصغر مغاری کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی نے اپنی قائدانا صلاحیتوں سے بین الاقوامی سطح پر نام کمایا، جبکہ ایران نے ہمیشہ صہیونی فوج کی بربریت کیخلاف موثر آواز بلند کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button