اہم پاکستانی خبریں
جماعت اسلامی کا 21 مئی کو اسرائیل کیخلاف مظاہروں کا اعلان
شیعہ نیوز:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعہ 21 مئی کو اسرائیل کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے بھرپور شرکت کی اپیل کر دی۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیے جنم لے رہے ہیں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار بہرے، گونگے بنے ہوئے ہیں۔ سراج الحق خود 21 مئی کو اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہداء کی تعداد 149 ہو گئی، شہداء میں 41 بچے اور 23 خواتین بھی شامل ہیں، فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزرارت صحت نے بتایا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں کئی زخمی لائے جا رہے ہیں جبکہ ہزاروں فلسطینی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔