اہم پاکستانی خبریں

جماعت اسلامی کے آزادی کشمیر مارچ کی تیاریاں مکمل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں اور بڑے پیمانے پر کیے جانے والے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق آزادی کشمیر مارچ سے خصوصی خطاب کریں گے۔

زرائع کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر و تشدد، کھلی دہشتگردی اور بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو خود کا حصہ قرار دینے کے خلاف، مظلوم و نہتے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے آج بروز اتوار یکم ستمبر کو 3 بجے دن شاہراہ فیصل پر آزادی کشمیر مارچ منعقد ہوگا، مارچ میں شہر بھر سے خواتین، بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہونگے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق آزادی کشمیر مارچ سے خصوصی خطاب کریں گے، مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں اور بڑے پیمانے پر کیے جانے والے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شہر بھر میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کے قافلے شاہراہ فیصل پر پہنچیں گے، جن کی آمد کیلئے روٹس کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ شاہراہ فیصل پر کراچی فوڈز اور پی ایس او پمپ کے ساتھ نصب آہنی پل پر سے قائدین شرکاء سے خطاب کریں گے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close