
پاکستانی شیعہ خبریں
وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام داخلہ فیس جمع کروانے کی 25 جنوری آخری تاریخ
شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام 4 مارچ کو شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کے لئے 25 جنوری سنگل فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔ تاہم ڈبل فیس کے ساتھ 31 جنوری کا داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ امتحانات 7 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ناظم دفتر وفاق المدارس کے مطابق داخلہ فارم آن لائن بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ جس کا طریقہ کار بھی یوٹیوب سے دیکھا جا سکتا ہے۔