پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جشن صادقین علیھما السلام پر ملک بھر میں میلاد کا سلسلہ جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان سمیت دنیا بھر میںجشن ولادت رسول خداﷺو امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر محافل میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔

ولادت رحمۃ اللعالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے تمام شہروں میں مساجد، امام بارگاہوں اورگھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

ملک بھر میں محافل کا سلسلہ جاری ہے جہاں منقبت خواں رسول اکرم ﷺ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں اور علماء کرام سیرت رسول خدا ﷺ و امام جعفر صادق ؑبیان کر کے موالیان کے دلوں کو منور کر رہے ہیں ۔

پاکستان کے علاوہ ایران میں قم اور مشہد مقدس ميں خصوصی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ روضہ اقدس امام علی رضا ؑ اور بی بی معصومہ قم ؑ پر زائرین کا سمندر موجود ہے جو ان ہستیوں کو ان کے اجداد کی ولادت کی مبارکباد دینے تشریف لائے ہیں۔

عراق کے مقدس شہروں نجف، کربلا، سامرہ اور کاظمین میں بھی لاکھوں عاشقان روضہ ہائے اقدس پر موجود ہیں اور جشن ولادت رسول خدا ﷺ اور امام جعفر صادق علیہ السلام پر مبارکبادوں اور میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔

شیعہ نیوز نیٹ ورک اپنے تمام قارئین کی خدمت میں ولادت سرور کائنات حضرت محمد مصطفیﷺ اور آسمان امامت کے چھٹے ستارے امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کےکے پر مسرت موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button