پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت جشن ولادت حضرت امام حسن عسکریؑ کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین و دعا کمیٹی کی جانب سے ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور جشن محفل میلاد بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی، جس میں مولانا نعیم الحسن نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

بعد ازاں جشن امام حسن عسکری علیہ السلام سے شہر کے مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں، مولانا نعیم الحسن، علامہ سجاد شبیر رضوی، ناصر حسینی، ثاقب رضا ثاقب، سید ناصر آغا، ظہیر جارچوی، نقی لاہوتی، علی رضا جعفری، عبداللہ شریفی، ریاست میر، میثم عباس کشمیری، نوید حسین رضوی، ذیشان رضوی، عدنان سیفی، عرفان رضوی، محمد علی جلالوی، مسلم رضا، راشد جلالوی نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ طالب جوہری اور امام موسیٰ کاظم ؑ سے توسل کا واقعہ

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نعیم الحسن، علامہ سجاد شبیر رضوی، ناصر الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ امام حسن عسکری علیہ السلام کی شخصیت و سیرت کا مطالعہ کریں اور دنیا میں ظلم و بربریت کے خلاف صدائے حق بلند کریں، علمائے کرام نے شعرائے کرام و منقبت خواں حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے کلام و شاعری میں آئمہ اطہار علیہ السلام کے زندگی کے پہلو و زندگی پر شاعری لکھے تاکہ عالم اسلام میں اہلبیت اطہار علیہ السلام کی شخصیت و کردار کے بارے میں آگاہی حاصل ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button