
مولاناجواد نقوی نے بے شرمی کی حدیں پار کرنا شروع کردیں، ویڈیو دیکھیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تنظیم تحریک بیداری امت مصطفی کے تاحیات صدر مولانا سید جواد نقوی نے بے شرمی کی حدیں پار کرنا شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولاناجواد نقوی جو شیعہ علماء و اکابرین کے خلاف سخت جملوں اور ناپسندیدہ الفاظ کے استعمال میں شہرت رکھتے ہیں نےاب ممبر پر فحش زبان کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان کے تمام شہری اقلیتوں کا احترام کرتے ہیں، علامہ عارف واحدی
مولانا جواد نقوی نے خطبہ جمعہ میں ایک واقعہ سناتے ہوئےایسے غلط جملوں کا استعمال کیا جو کسی بھی طرح ممبر پر بیان کرنے کے قابل نہیں ہے۔
سوال یہ ہے کہ مولانا جواد نقوی ہمیشہ غلط اور نامناسب الفاظ اور مثالیں ہی کیوں استعمال کرتے ہیں جبکہ ممبر پر بیان کرنے سے پہلے اس کے آداب کا پاس رکھنا ضروری ہے۔
مولانا جواد نقوی اس کے علاوہ بھی کئی مرتبہ غلط جملوں کا استعمال کرتے رہے ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ سامعین میں سے کسی نے مولانا سے سوال کرنے کی جرات تک نہ کی۔
واضح رہے کہ مولانا جواد نقوی لاہور میں قائم اپنے قلعے نما مدرسے میں جو چاہیں جیسا چاہیں وعظ کرتے ہیں جو ان کے شاگردان بڑی تن دہی کے ساتھ سنتے ہیں اور پھر ایسے ہی کلمات اپنے آبائی علاقوں میں بولتے نظر آتے ہیں جن میں قومی و ملی شخصیات کے علاوہ عزاداروں اور مقدس ہستیوں کے بارے میںتوہین آمیز کلمات بھی شامل ہیں۔