مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کے خلاف جہاد اور جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا: سرایا القدس

شیعہ نیوز: سرایا القدس نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے اور اسرائیل کی قبضہ گری کے خاتمے کیلئے جہاد اور استقامت بہترین راستہ ہے۔

سرایا القدس نے سیف القدس کی جنگ میں ملنے والی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیف القدس کی جنگ، مسجد الاقصی اور الشیخ جراح علاقے میں غاصب اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے تھی اور اس جنگ میں صیہونیوں کو زبردست شکست ہوئی اور استقامتی محاذ کو کامیابی نصیب ہوئی۔

واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 11 روزہ جارحیت کے نتیجے میں 243 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 910 افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button