پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جشن عید زہراؑ، پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے

شیعہ نیوز: دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی جشن جشن تاج پوشی امام مہدی آخر الزمان ؑ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجارہاہے، ملک بھرمیں کروڑوں عاشقان مہدیؑ اپنے آقا ومولا کی ولایت کے روز آغاز پر جشن کی تقریبات ، لذیز پکوانوں اور منقبت خوانی کرکے مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 9 ربیع الاول کا دن تمام شیعیان حیدرکرارؑ جشن عید زہرا ؑ اور جشن تاج پوشی امام مہدی آخر الزمان ؑ کے طور پر مناتے ہیں، آج کے روز قاتلان امام حسین ؑ کے سر امیر مختار ثقفی کی جانب سے امام زین العابدین ؑ کی بارگاہ میں پیش کیئے گئے اور انہوں نے اس پر مسرت کا اظہار کیا ،لہذٰا آج کے روز اہل بیت اطہار ؑ نے اپنا سوگ بڑھایاتھا اس کی پیروی کرتے ہوئے برصغیر پاک وہند کے شیعیان حیدر کرار ؑ بھی سوادو مہینے ایام عزا ئے حسینی ؑ منانے کے بعد اپنا سوگ بڑھادیتے ہیں۔

آج کے دن کی دوسری خصوصیت امام حسن عسکری ؑ کی شہادت کے بعد آج بارہویں امام حضرت مہدی آخر الزمان ؑ کی ولایت وامامت کے آغاز سے منسوب ہے آج کے دن شیعیان حیدر کرارؑ اپنے آقا ومولا امام صاحب العصر والزمان ؑ سے تجدید عہد وفا کرتے ہیں،آج ملک بھرکی مساجد وامام بارگاہوں میں چراغاں کیا جارہارہے جبکہ آج شب ملک بھرمیں جشن کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے جس میں مداح خوان اہل بیتؑ بارگاہ امامت وولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے اور مومنین کی لذید پکوانوں سے تواضع بھی کی جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button