
جوہری معاہدہ تمام فریقین کی پابندی کے ذریعے ممکن ہوگا: روس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روسی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کردیا کہ جوہری معاہدہ کا پائیدار اور طویل المدتی نفاذ صرف اس معاہدے کے تمام فریقین کی پابندی کے ذریعے ممکن ہوگا۔
اس بیان کے مطابق،جوہری معاہدے کی موجودہ صورتحال کو اس معاہدے کے شراکت دار ممالک کی سنجیدہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے جو یہ بین الاقوامی امن و سلامتی اور کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے نظام کی ہم آہنگی کے لیے بہت اہم ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ روس، جوہری معاہدہ کی موجودہ صورتحال اور ایران کے وعدوں کی کمی، اس سمجھوتے سے امریکی علیحدگی کے منفی نتائج میں سے ایک سمجھتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ ایران نے این پی ٹی معاہدے کے فریم ورک کے تحت اپنے تمام وعدوں پر من وعن عمل کر کے تمام قانونی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر پورا کیا ہے۔
یاد رہے کہ 7 جولائی میں جوہری معاہدے کے یورپی فریقین کو ایران کے 60 روزہ الٹی میٹم کے اختتام کیساتھ ایران کے جوہری وعدوں کی کمی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت گزشتہ روز ایرانی کی یورینیم افزودگی کی سطح 3.67 فیصد سے بڑھ کر 5۔4 فیصد تک پہنچ گئی۔