پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

محرم میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے بھرپور تحریک چلائی جائے گی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

شیعہ نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز گزشتہ چند سال سے جبری گمشدہ افراد کے خانوادوں کے ساتھ مل حکومت سمیت تمام فورمز پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا یہ سنگین مسئلہ اٹھا رہی ہے، آئین، عدالتوں اور آئینی اداروں کی موجودگی کے باوجود دن دہاڑے یا رات کی تاریکی میں پرامن شہریوں کو اغوا کرلیا جانا اور پھر ہفتوں، مہینوں نہیں بلکہ سالوں یرغمال بنائے رکھنا کہاں کا قانون ہے؟ ان خیالات کا اظہار رہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی مولانا حیدر عباس عابدی نے کراچی پریس کلب میں شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مقتدر اور امن و امان کو یقینی بنانے والے ادارے قانون کی پاسداری نہیں کریں گے تو عوام کس طرح قانون کے پابند رہ سکتے ہیں؟ گھر ایک فرد کے پراسرار طور پر غائب ہوجانے کا درد اس کے اہلخانہ ہی جان سکتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں عزاداران پر مقدمات کا اندراج متعصبانہ طرز عمل ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اس موقع پر مولانا ڈاکٹر عقیل موسی نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس نے گاہے بگاہے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اپنے جدوجہد کا انتھک سلسلہ جاری رکھا اور مجلس وحدت مسلمین کے اشتراک سے پاکستان کے معاشی حب کراچی میں مزار قائد کے پاس 28 روز طویل دھرنا دے کر مسنگ پرسنزکے اہلخانہ کی داد رسی کی اور اب بھی حکومتی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تاہم تمام کوششوں کے باوجود ارباب اقتدار واختیار کی سردمہری کے باعث بازیابی کی مہم کے نتائج آٹے میں نمک کے برابر ہیں، دو افراد کی کراچی سے آزادی کے بعد یہ سلسلہ رُک گیا اور اب تک کراچی میں موجود 14 افراد ہیں جن میں سے کسی کو بھی رہا نہیں کیا گیا، جب کہ بعض افراد کے نام طے ہو چکے تھے کہ ان کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔

مولانا صادق جعفری نے کہا کہ ہم ملک عزیز پاکستان کے ذمہ دار افراد اور مقتدر ادارں کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ شیعہ قوم محب وطن قوم ہے اور اس ملک کے آئین اور قانون کی پابندی اپنا فرضِ اولین سمجھتی ہے، لہٰذا یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اگر کسی نے بھی کوئی جرم کیا ہے تو اُس کو قانون کے دائرے میں لاکر عدالتوں میں پیش کریں، اگر ان کا جرم ثابت نہیں ہے تو اُن کو آزاد کریں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر یہ ثابت ہوگا کہ اس ملک میں شیعہ دشمنی کی جا رہی ہے۔ علامہ نثار قلندری نے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز یہ اعلان کرتی ہے کہ یہ ظلم صرف چند فیملیز پر نہیں بلکہ پوری شیعہ قوم پر ہے لہٰذا اس ماہِ محرم میں ان مسنگ پرسنز کے لئے بھرپور تحریک چلائی جائے گی اور ہر منبر اور مجلس سے اس ظلم پر آواز اُٹھائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button