دنیا

ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقیں، امریکہ کے لئے واضح پیغام

شیعہ نیوز: ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقیں تہران پر دباؤ بڑھانے کی امریکی کوششوں کے جواب میں کی گئی ہیں جو واضح طور پر فوجی اور سیاسی پیغامات رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ کے عنوان سے چابہار بندرگاہ میں جاری ہیں۔

یہ مشقیں ایران کے خلاف امریکہ کے حالیہ اقدامات کے جواب میں کی گئی ہیں،اس کے پیغامات صرف اس کی عسکری جہت تک محدود نہیں ہیں۔ بلکہ یہ سیاسی اور اقتصادی چیلینج کو بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ عارف واحدی کی سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر گیلانی سے ملاقات

یہ مشقیں مغرب کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے جواب میں مذکورہ ممالک کی دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہیں۔

یہ تدبیریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حالات ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث نازک مرحلے پر ہیں۔

امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل صلاحیتوں کے حوالے سے تہران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی ہے اور اس کے علاوہ اس ملک کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔

 

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button