مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اردن کی بیت المقدس میں یہودی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

شیعہ نیوز: اردن کی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں‌یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملوں اور مسجد اقصیٰ کی منظم بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے پرانے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیزی قابل مذمت ہے۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے کہا کہ ایک قابض ریاست کی حیثیت سے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے ہونے والی تمام اشتعال انگیز کارروائیوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عای ہوتی ہے۔

مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں پرحملوں اور مقدس مقامات تک رسائی کے لیے اسرائیل کی اجازت اور سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ یہودی آباد کاروں کی طرف سے پرانے بیت المقدس میں اشتعال انگیز نعرے بازی اور نسل پرستانہ اور اشتعال انگیز حرکات ناقابل قبول ہیں۔

الفائز نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرتے ہوئے پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی روز مرہ کی بنیاد پرہونے والی بے حرمتی کو روکے اور فلسطینیوں پرحملوں کا سلسلہ بند کرے۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ القدس میں ماہ صیام کے موقعے پرفلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصٰی میں داخلے پرعاید کردہ پابندی ختم کرے اور القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام یقینی بنائے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی اسرائیل پر دبائو ڈالنے اور حرم قدسی کی بے حرمتی روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button