مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے 6 سعودی ملزمان پر فرد جرم عائد

شیعہ نیوز : ترک پراسیکیوٹر نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے مزید 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

اطلاعات کے مطابق استنبول کے پراسیکیوٹر نے 2 ملزمان کے لیے عمر قید جبکہ بقیہ 4 کے لیے 5 سال جیل کی سزا کی درخواست کی۔ 6 ملزمان پر صحافی کی دوسری برسی سے چند روز قبل فرد جرم عائد کی گئی جو ترکی میں موجود نہیں ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا۔

جولائی میں شروع کیے گئے ایک الگ مقدمے میں استنبول کی عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی شہزادے کے 2 سابق معاونین کے علاوہ 20 سعودی شہریوں کے خلاف غیر حاضری میں کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

ترک پراسیکیوٹر کے مطابق سعودی ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد العسیری اور شاہی دربار کے میڈیا معاملات دیکھنے والے سعود القنطانی نے اس آپریشن کی سربراہی کی اور سعودی ہٹ ٹیم کو احکامات دیے۔

ترک حکام کے مطابق جمال خاشقجی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا اور 15 افراد پر مشتمل سعودی اسکواڈ نے قونصلیٹ کے اندر ان کی لاش کے ٹکڑے کردیے تھے، ان کی باقیات ابھی تک نہیں ملیں۔

خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ 59 سالہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو ترکی کے شہر استنبول میں موجود قونصلیٹ میں قتل کر کے لاش ٹکڑے ٹکڑے کردی گئی تھی، اس کیس نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ساکھ کو خاصہ متاثر کیا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close