غزہ میں نامہ نگاروں پر دہشت گردی کا الزام ان کی زندگی خطرے میں ڈال رہا ہے
شیعہ نیوز: نامہ نگاروں کے بین الاقوامی فیڈریشن نے اسرائيلی حکومت سے فلسطین بالخصوص غزہ میں نامہ نگاروں پر دہشت گردی کا بے بنیاد الزام لگانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین الیوم نے رپورٹ دی ہے کہ نامہ نگاروں کے بین الاقوامی فیڈریشن نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ کی مخالفت اور غزہ کے نامہ نگاروں پر دہشت گردی کا الزام ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
فلسطینی نامہ نگاروں کی حامی صحافیوں کی ایک تنظیم نے فلسطینی نامہ نگآروں پر دہشت گردی کا بے بنیاد الزام لگاکر ان کی شبیہ بگاڑنے کی صیہونی حکومت کی کوشش کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برکس کے رکن ملکوں کے شہروں کے درمیان باہمی تجربات شیئر کرنے کی تیاری
صحافیوں کی اس تنظیم کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کو صحافیوں کی شبیہ بگاڑنے کے لئے منفی پروپیگنڈوں کی روش ترک کرنی چاہئے۔
صحافیوں کی اس تںظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے حملوں میں نامہ نگاروں کی شہادت کی تحقیقات ضروری ہیں اور صیہونی حکومت کو چاہئے اس سلسلے میں آزادانہ تحقیقات کے لئے حالات فراہم کرے۔
صحافیوں کی اس تنظیم نے اسرائیلی حکومت سے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے نامہ نگاروں پر دہشت گردی کا الزام لگانے کے سلسلہ بند کرے۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایسی حالت میں غزہ کے نامہ نگاروں اور صحافیوں پر دہشت گردی کا الزام لگاتی ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر اس کے وحشیانہ حملوں ميں چالیس ہزار بے گناہ فلسطینی شہری شہید اور بانوے ہزار زخمی ہوچکے ہیں جن میں دو تہائی سے زیادہ عورتیں اور بچے ہیں۔ اس کے علاوہ دس ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے لئے غالب امکان اس بات کا ہے کہ وہ بھی شہید ہوچکے ہوں گے اور ان کی لاشیں صیہونی فوج کی بمباریوں میں منہدم ہونی والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہوں گی جنہیں اب تک نکالا نہیں جاسکا ہے۔
غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں غزہ کے تقریبا بیس لاکھ فلسطینی شہری بے گھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔
غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں ایک سو اڑسٹھ نامہ نگار بھی شہید ہوچکے ہیں۔