اہم پاکستانی خبریں

نواز شریف کو سزا سنانے والے ججز کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلایا جائے گا، خواجہ آصف

شیعہ نیوز:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا سنانے والے ججز کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلایا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کےلیے وزیر دفاع خواجہ آصف لندن میں موجود ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو سزا سنانے والے ججز کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کے بحران میں پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس بحران کا سب سے اچھا حل یہ ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button