کرسی کی خاطر جے یو آئی (ف) اور سپاہ صحابہ میں لڑائی کھل کر سامنے آگئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقتدار حاصل کرنے اور علاقوں پر کنٹرول کرنے کی دوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور کالعدم سپاہ صحابہ آمنے سامنے آگئے، جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے کالعدم سپاہ صحابہ کے پرچم پھاڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) اور کالعدم سپاہ صحابہ میں مانسہرہ میںاپنا اپنا کٹرول جمانے کی لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے اور اب بات ایک دوسرے کے پرچم پھاڑنے اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مہم چلانے تک آپہنچی ہے۔
مانسہرہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے جلسے سے واپسی پر جےیوآئی کے کارکنان نے مانسہرہ کی شاہراہوں پر لگے کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے پرچم اتار کر پھینک دیئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں افسوسناک خبر، شاعر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی کے قاتل کو ضمانت ملنے کا امکان
ذرائع کے مطابق جے یوآئی کے مقامی رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت کاایک ایک کارکن حرمت صحابہ کا قائل ہے لیکن صحابہ کی آڑ میں فرقہ واریت اور نفرت کے فروغ کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔
دوسری جانب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد عناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کے خلاف نفرت انگیز مہم کا آغاز کردیا ہے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔