
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون طیارہ تباہ کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔
روسیاالیوم نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے آج علی الصبح ایک ڈرون طیارہ لاپتہ ہونے کی خبر دی ہے۔
اسرائیلی وزیردفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون طیارہ لبنان کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔
دوسری طرف لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ جنوبی علاقے میں مارگرایا گیا ہے۔
العہد نیوز نے خبر دی ہے کہ ایک لبنانی شہری نے’’بوابہ فاطمہ ‘‘ نامی علاقے میں شکاری اسلحے سے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے اس سے قبل ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔