پاکستانی شیعہ خبریں

کے الیکٹرک شہر پر ایک عذاب کی طرح مسلط ہے۔ سید علی حسین نقوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کراچی میں کے الیکٹرک کی اجارہ داری کے خلاف شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ کراچی شہر پر ایک عذاب کی طرح مسلط ہے۔کسی بھی دور حکومت میں کے الیکٹرک کے سرکش افسران اور عملے کو لگام ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی۔کے الیکٹرک کی طرف سے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار، سلیب ٹیرف کا غاصبانہ نظام، لائن لاسز، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ناجائز منافع خوری اور اوور بلنگ وہ ظالمانہ اقدامات ہیں جنہوں نے شہر کے متوسط طبقے کی زندگی کو اجیرن کر رکھا ہے۔کے الیکٹرک کی طرف سے غریبوں کے خون چوسنے کا عمل بلا روک ٹوک جاری ہے۔مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کا احتجاج بھی کے الیکٹرک کی روش کو تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور متعلقہ عملے کی شہریوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی بدمعاشی حکومت کی طرف سے فوری نوٹس لینے کا تقاضہ کرتی ہے۔اگر حکومت یا ریاستی اداروں نے کے الیکٹرک کو قابومیں نہ کیا تو پھر عوام احتساب کے لیے خود اٹھ کھڑی ہو گی۔کراچی کے مظلوم عوام اور کاروباری طبقات کا صبر و ضبط اب اشتعال میں بدلتا جا رہا ہے۔علاقے میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔ کے الیکٹرک کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف حکومت کو کارروائی کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کراچی کی عوام کو اوور بلنگ کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے۔عوام کی لوٹی گئی دولت انہیں واپس دلائی جائے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close