دنیا

کابل ایئرپورٹ دھماکے میں 103 افراد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر 2 خودکش دھماکوں میں اب تک 103 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 90 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی شامل ہیں۔

رائٹرز کے مطابق کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2 خود کش دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ ایک دھماکہ ایئرپورٹ کے مرکزی دروازے پر ہوا جب کہ دوسرا دھماکہ قریبی ہوٹل کے باہر ہوا جہاں برطانوی فوجی اور حکام مقیم تھے۔

خود کش دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 103 ہوگئی ہے جب کہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔ دھماکے میں 13 امریکی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جب کہ 28 طالبان سمیت 90 افغان شہری بھی دھماکے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

سی این این کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم نے کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ اپنے ٹیلی گرام چینل پر دیئے گئے پیغام میں کیا ہے۔ شدت پسند گروپ کا کہنا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے افغان اور امریکی فوجیوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑایا۔

پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دھماکوں میں 13 امریکی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 5 اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت اہل خانہ کی اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button