دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور داعشی دہشتگرد بھارتی طالب علم نکلا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملہ کرنے والا ساعشی دہشتگرد بھاتی کالج کا طالب علم نکلا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اُڑا کر 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد کو ہلاک کرنے والے بمبار نے 2016 میں بھارتی شہر فریدآباد کے ایک کالج میں تعلیم حاصل کی تھی۔

بھارتی میڈیا میں جاری ہونے والی داعش نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکہ کرنے والا ان کا خود کش بمبار بھارت میں تعلیم حاصل کرچکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کا عمل شروع

داعش کے اس دعوے پر بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں تصدیق کی گئی کہ خودکش بمبار عبدالرحمان اللغوری نے 2016ء میں ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کے ایک کالج میں داخلہ لیا تھا۔

بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایک افسر نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ عبدالرحمان کالج میں داخلہ لینے کے بعد تعلیم جاری رکھنے کے بجائے دارالحکومت دہلی کے چکر لگاتا رہا اور کئی مقامات کی تصاویر بھی بنائیں۔ مشکوک اور خفیہ سرگرمیوں کے باعث اسے حراست میں لیا گیا تھا۔

بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے عبدالرحمان سے کوئی خاطر خواہ شواہد حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث اسے افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا تھا جہاں دوران تفتیش ملزم نے داعش کی کئی تربیت گاہوں کے بارے میں بتایا۔طالبان کے افغانستان کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد جیل توڑ کر قیدیوں کو رہا گیا جس کے دوران عبدالرحمان بھی جیل سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور دوبارہ داعش سے جا ملا۔ بعد ازاں 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ کے دروازے پر ہجوم میں خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button