دنیا

کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی پر طالبان اور ترکی آمنے سامنے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغان طالبان نے کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے امریکہ اور ترکی کے درمیان معاہدے کی مخالفت کردی۔

ترجمان طالبان کا کہنا ہے طالبان ڈیڈلائن کے بعد کسی بھی غیر ملکی فوج کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انھوں نے افغانستان کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے شہر قندھار پر قبضے کے لیے طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

افغانستان سے موصول ہونے والی خبریں طالبان کی مسلسل پیشقدمی کی حکایت کرتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبے غور کے دو اضلاع تائیوارا اور پسابند بھی طالبان کے قبضے میں چلے گئے ہیں۔

ادھر قندھار میں واقع ہندوستان کے قونصل کی عمارت میں طالبان کے داخل ہوجانے کی خبریں بھی گشت کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button