دنیا

بنگلہ دیش کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

شیعہ نیوز: بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے سابق وزیرِاعظم اور شیخ حسینہ کی سب سے بڑی سیاسی حریف بیگم خالدہ ضیا کی فوری رہائی کا بھی اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں جنوری 2024ء میں عام انتخابات ہوئے تھے جن کے نتیجے میں نئی پارلیمنٹ کی تشکیل ہوئی تھی۔ ان عام انتخابات میں عوامی لیگ کو مسلسل چوتھی بار کامیابی ملی تھی اور اُس نے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی۔

یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ روز وزیرِاعظم کے منصب سے مستعفی ہوکر بھارت کی راہ لی تھی۔ وہ وہاں سے انگلینڈ پہنچ کر سیاسی پناہ کی درخواست دینے والی ہیں۔ شیخ حسینہ کے ساتھ اُن کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ بھی ہیں۔ ریحانہ برطانوی شہری ہیں۔ بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فوج کے تعاون سے بہت جلد عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی، اس کے بعد قومی اتفاقِ رائے کی حکومت بنے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button