دنیا

کابل، طالبان کی وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر دھماکہ

شیعہ نیوز: افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل میں طالبان کی وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر بم دھماکہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اہم علاقے میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

مقامی چینل طلوع نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا ہے کہ کابل کے حساس علاقے آریا میں رات آٹھے بجے سے تھوڑی دیر پہلے زور دار بم دھماکہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی تنظیموں کا اجلاس جلد ہی چین میں منعقد ہوگا، سینیئر حماس رہنما کا اعلان

ذرائع ابلاغ نے ابھی تک نقصانات کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

افغان حکمران جماعت طالبان نے بھی رسمی طور پر ابھی تک دھماکے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جائے حادثہ کے آس پاس اہم عمارتیں واقع ہیں۔

تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button