دنیا

کابل ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتا: طالبان کا دعوی

شیعہ نیوز:افغانستان کی حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کسی بھی فریق بالخصوص ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کی خواہاں نہیں ہے ۔ انہوں نے ایران اور افغانستان کی سرحد پر گذشتہ دنوں ہونے والی جھڑپوں کو محدود اور مختصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی عہدے داروں کے مابین رابطہ برقرار ہے اور ہر ممکنہ واقعے کے لئے مشترکہ طور پر راہ حل تلاش کی جارہی ہے۔

افغان انتظامیہ نے اس سے قبل بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کو طالبان کی بنیادی پالیسی کا حصہ قرار دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز طالبان کے مسلح کارندوں نے ایران کے ساسولی قصبے کی سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کا ایرانی سرحدی فورس کے جوانوں نے ڈٹ کر جواب دیا اور طالبان کی فورسز کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button