
دنیا
کابل، ایرانی سفارتکار حسن کاظمی قمی کی گلبدین حکمتیار کیساتھ ملاقات
شیعہ نیوز: افغانستان میں ایرانی سفیر اور افغان امور کے لیے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے آج افغان حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ اس حوالے سے حزب اسلامی افغانستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس ملاقات میں کابل و تہران کے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔